• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کا خطرہ، نمٹنے کیلئے قومی سطح پر اقدامات ضروری ہیں، ڈاکٹر مصدق ملک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اب مستقبل کا نہیں بلکہ موجودہ دور کا خطرہ ہے، جس سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں نہایت معمولی حصہ ڈالنے کے باوجود موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید