کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کی زیرِ صدارت اساتذہ کی بھرتیوں، ویٹنگ لسٹ اور پالیسی امور سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ، اسکولوں میں سائنس ایجوکیشن کے فروغ کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے جونیئر سائنس ٹیچرز کے لیے آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے تمام امیدواروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ۔