• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیک نیوز، کا مقابلہ حقائق پر مبنی خبروں سے کیا جا سکتا ہے، طاہر خلیل

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار ) پاکستان کی 49 سالہ سیاسی و صحافتی تاریخ کے چشم دید گواہ سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل کے اعزاز میں نیشنل پریس کلب میں پی ایف یو جے دستور نے تقریب کا اہتمام کیا  اس موقع پر سینئر صحافی نے اپنی صحافت بیتی "پر روشنی ڈالتے ہوئے دلچسپ اور حیران کن انکشاف کیے ، انہوں نے کہا کہ  فیک نیوز ، مس انفارمیشن کا مقابلہ حقائق پر مبنی خبروں سےکیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 1977 میں جنرل محمد ضیا الحق کا مارشل لا نہ لگتا تو وہ سرکاری ملازمت جاری رکھتے ،ایٹمی پروگرام کے بارے میں بیگم نصرت بھٹو کے ارکان پارلیمنٹ کو لکھے گئے خط کے حوالے سے تفتیش میں وعدہ معاف گواہ بننے کی بجائے استعفیٰ دے دیا اور راولپنڈی میں ایک معروٖف اخبار تعمیر میں رپورٹنگ شروع کر دی ، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں ذوالفقار بھٹو کے خلاف مقدمہ قتل کی سماعت کی کوریج کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سرگرمیوں اور حکومتی اقدامات بارے خبریں دیں ۔ نیشنل پریس کلب کی جانب سے صدر عبدالرزاق سیال اور سیکرٹری فرقان رائو نے حافظ طاہر خلیل کو شیلڈ پیش کی۔
اسلام آباد سے مزید