راولپنڈی (حافظ وسیم اختر، سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک نوعمر لڑکے اور خاتون سمیت چار افراد جان کی بازی ہارگئے ، تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں لڑائی جھگڑے کے دوران 13 سالہ بچے کوقتل کردیاگیا،پولیس کے مطابق بابو لال حسین روڈکے قریب نوعمر لڑکوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں 13 سالہ مجتبیٰ نے اپنے ہم عمر لڑکےعدنان کوچاقو کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ،تھانہ رتہ امرال کے ہی علاقہ میں چکوال سے حیدر رضا کو کارسوار نامعلوم ملزم نے چاقو گھونپ کر قتل کردیا ۔پولیس کاکہنا ہے کہ وہ یہاں اپنے دوست کے ہمراہ جارہاتھاکہ اس دوران گاڑی اوور ٹیک کرنے پر ایک گاڑی والوں سے جھگڑا ہوگیا اس دوران نامعلوم ملزم نے چاقو کے وار کرکے حیدر رضا کو قتل کردیا،تھانہ وارث خان کے علاقہ چٹیاں ہٹیاں میں 30سالہ سافٹ وئیر انجینیر خاتون پراسرارطور گھرکی سیڑھیوں سے گرکرجاں بحق ہوگئی ،پولیس کے مطابق چٹیاں ہٹیاں میں رہائش پذیر فیملی میں دونوں میاں بیوی سافٹ وئیرانجینئر اورآن لائن کام کرتے تھے ان کے دوبیٹے ہیں بڑابیٹا ساڑھے چار سال کاہے۔