• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کارروائیاں،6 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت منشیات برآمد

اسلام آباد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیات فورس نے 6 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 513.7 کلو گرام منشیات برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ،عزیزآباد کراچی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ جانیوالے پارسل میں شاپنگ بیگ سے 2.7 کلوگرام ہیروئن ، جی ٹی روڈ پشاور کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2 کلوگرام چرس ، مرتضیٰ چورنگی کراچی کے قریب جھاڑیوں سے 34.8کلوگرام چرس ، نوکنڈی ڈسٹرکٹ چاغی کے قریب کمپاونڈ سے 475 کلو افیون، 400 کلو ممنوعہ مواد، 1LMG بمعہ 110 راؤنڈ،2SMG بمعہ 60 راؤنڈ برآمد کر لئے ہیں ،کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید