راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) خود کو پرائس مجسٹریٹ ظاہر کرنے والے جعلساز کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو پرائس مجسٹریٹ ظاہر کرنے والے نوسر باز کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم مختلف ہوٹلوں پر جا کر اپنا تعارف پرائس مجسٹریٹ کے طور پر کرواتا اور رقم کا مطالبہ کرتا، ہوٹل سٹاف نے شک پڑنے پر مقامی پولیس کواطلاع دی۔