• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اینڈ ٹریننگ سکول قائم کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی میں فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اینڈ ٹریننگ سکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس پر 4سو ملین روپے لاگت آئے گی۔رواں سال کے بجٹ میں2سو ملین روپے مختص کئے گے ہیں۔جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں نئی فیملی کورٹ بھی قائم کی جارہی ہے۔جس پر لاگت کا تخمینہ 165اعشاریہ 113ملین روپے ہے۔بجٹ میں30ملین روپے رکھے گے ہیں۔ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی طرف سے قرضہ کی فراہمی سےراولپنڈی میں سنٹر آف ایکسی لینس فار نرسنگ ایجوکیشن بھی قائم کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید