• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس نے 25جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لئے

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارلحکومت پولیس نے 25 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لیے ہیں، اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ یونٹ نے 4 ملزم گرفتار کر کے سات مسروقہ مو ٹر سائیکل بھی بر آمد کرلئے گے۔گرفتار ملزمان کی شناخت ساجد،شیر احمد،حمزہ اور شہزاد کے ناموں سے ہو ئی ہے۔ مقدمات درج ہیں۔ ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کاانکشاف کیا ہے وفاقی دارلحکومت میں گرینڈ سرچ اور کومبنگ آپریشن میں 365 افراد، 202 گھروں، 19 ہوٹلوں، 53 دکانیں، 197 موٹر سائیکلوں اور 63 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 10 مشکوک افراد اور 21 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ تھانہ سیکر ٹریٹ، تھانہ شالیمار،تھانہ گولڑہ، تھانہ سنگجانی، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ نون، تھانہ کھنہ، تھانہ ہمک،تھانہ بھارہ کہو اور تھانہ شہزاد ٹاون پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید