راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ماراگیا،فائرنگ سے اے ایس آئی محمدحفیظ شدیدزخمی ہوگیا،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سول لائنز کے علاقہ میں ڈاکوؤں نےپولیس پارٹی پر فائرنگ کردی فائرنگ کے دوران محمد حفیظ اے ایس آئی شدید زخمی ہوگیا، اس دوران ایک ڈاکو ہلاک اور ایک فائرنگ کرتا ہوا فرارہوگیا، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت تیمور کے نام سے ہوئی۔