ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی اڈوں پر کارروائیاں حق دفاع میں کی گئیں۔
پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا ہے کہ جب تک دوسرا فریق اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کرتا، ایران بھی ایم او یو پر عملدرآمد نہیں کرے گا۔
اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران کو دفاع پر موردِ الزام ٹھہرانا غیر ذمے دارانہ ہے۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز سےمتعلق عمان کے ساتھ مشترکہ طریقۂ کار طے کرنے کی کوشش کر رہا ہے، عمان پر امریکا کے دباؤ نے ان کوششوں میں رکاوٹ ڈالی ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت بحران سے گزر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکا مفاہمتی یادداشت کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، جس نے آبنائے ہرمز پر ایرانی وعدے سے متعلق طے 1 ماہ کی مہلت بھی مکمل ہونے نہیں دی۔
ان کا کہنا ہے کہ ثالثین امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں اب بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، بارہا کہہ چکے علاقائی ممالک ایران کے خلاف اپنی زمین استعمال نہ ہونے دیں، ایران آبنائے ہرمز میں تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق رکھتا ہے۔