ابوظبی میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے لیے خصوصی نمبر پلیٹس متعارف کروا دی گئیں۔
حکام کے مطابق نئی نمبر پلیٹس سے تجرباتی اور تجارتی گاڑیوں کی شناخت آسان ہوگی، تجارتی سروس فراہم کرنے والی گاڑیوں کی پلیٹ پر آٹو ڈرائیو درج ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آزمائشی مرحلے میں شامل گاڑیوں پر ٹیسٹ درج کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق بغیر ڈرائیور گاڑیوں کے لیے مخصوص نمبر پلیٹس کا رنگ نیلا رکھا گیا ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ نئی نمبر پلیٹس سے سڑکوں پر نگرانی اور ٹریفک سیفٹی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
حکام کے مطابق ابوظبی میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے استعمال اور ٹیسٹنگ کا دائرہ بڑھایا جا رہا ہے۔