• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 گھنٹوں میں 20 تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گئے: امریکی حکام

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی فوج سے رابطے کے ساتھ 20 تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گئے۔

ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے اور ہرمز کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ امریکا کا دعویٰ ہے کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے۔

ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ میرین ٹریفک کی سیٹلائٹ مانیڑنگ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 5 کمرشل جہاز آبنائے ہرمز عبور کر پائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید