• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وحشیانہ حملے یو این چارٹر کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں: ایران

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایرانی وزارتِ خارجہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے امریکی جارحانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وحشیانہ حملے یو این چارٹر کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور عالمی امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکا نے معاہدے کے 25 دن بعد ہی تمام شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر، ماہی گیری کی کشتیوں، مال بردار بارجز اور محکمۂ موسمیات کی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے انتظامات میں مداخلت کر کے امریکا نے عالمی تجارتی جہاز رانی میں خلل پیدا کیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ خلیج فارس کے جنوبی ممالک کو جارحیت کے لیے استعمال کر کے انہیں غیر قانونی اور مجرمانہ جنگ میں شامل کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید