امریکی ریاست یوٹا میں مسلمان شخص پر چاقو سے حملے کا واقعہ پیش آیا ہے، امریکی مسلم تنظیموں نے حملے کی شدید مذمت کی۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ویسٹ ویلی سٹی میں متاثرہ شخص پر تقریباً 15مرتبہ چاقو کے وار کیے گئے۔
پولیس کے مطابق زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ 48 سالہ حملہ آور نے مذہب کی بنیاد پر قتل کے ارادے کا اعتراف کیا ہے۔