کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد حیات کاکڑ اور سیکرٹری پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان وحید شریف کی ہدایت پر گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کا فوری نوٹس لیا گیاواقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر کوچ نے مسافروں کو ان کی مقررہ منزل کراچی پہنچانے کیبجائے راستے میں ہی اتار دیا تھاجس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑاہدایات کی روشنی میں پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جیل نور بس اڈہ میں واقع متعلقہ بس ٹرمینل کا معائنہ کیابس مالکان سے ملاقات کی اور واقعے سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کیںابتدائی تحقیقات کے بعد متعلقہ بس کا روٹ پرمٹ فوری طور پر معطل کر دیا گیامزید برآں بس مالکان کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ وضاحت پیش کرنے کے لیے فوری طور پر دفتر پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں حاضر ہوں تاکہ ضابطے کے مطابق مزید قانونی و انتظامی کارروائی عمل میں لائی جا سکےپروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ مسافروں کی جان و مال کے تحفظ اور انہیں معیاری سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہےٹرانسپورٹ قوانین کی خلاف ورزی، مسافروں کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ رویہ یا عوامی مشکلات کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف آئندہ بھی بلاامتیاز سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔