کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نادرا بلوچستان زون کے مختلف اضلاع میں خصوصی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گااس ضمن میں جاری شیڈول کے مطابق زونل آفس سبی کے زیر اہتمام21جولائی 2026 کوصبح ساڑھے 10 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے ، 21جولائی کونا درازونل آفس نصیر آباد میں صبح ساڑھے 10 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے،چمن زونل آفس میں 23 جولائی کو صبح ساڑھے 10 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے،زونل آفس قلات میں23 جولائی کو صبح ساڑھے 10 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے جبکہ زونل آفس ژوب میں 24 جولائی کو صبح ساڑھے 10 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گانادرا حکام کے مطابق کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق درپیش مسائل کے حل، شکایات کے ازالے اور نادرا خدمات کی فراہمی کے عمل کو مزید بہتر بنانا ہےاس موقع پر عوام اپنے مسائل براہِ راست نادرا حکام کے سامنے پیش کر سکیں گے ۔