• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاحبزادہ عبدالمتین ایڈوائزر وفاقی ٹیکس محتسب تعینات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینئر افسر سابق چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو صاحبزادہ عبدالمتین کو ریٹائرمنٹ کے بعد ایڈوائزر برائے وفاقی ٹیکس محتسب کراچی تعینات کردیا گیا ہے صاحبزادہ عبدالمتین نے ملازمت کے دوران انتظامی اور ٹیکس امور سے متعلق اہم ذمہ داریاں دیں ، ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے میں بطور ایڈوائزر تعینات کیا گیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید