• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے کی صوبائی کابینہ کا کوئی وجود نہیں، ترجمان کوئٹہ

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ زون کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ایم اےکی سابق صوبائی کابینہ کی آئینی مدت سال 2022 میں مکمل ہوئی تھی جس کے بعد صوبائی صدر ڈاکٹر نور قاضی نے اکتوبر 2025 میں کابینہ کو باقاعدہ طور پر تحلیل کرتے ہوئے آئندہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن تشکیل دے دیا اس وقت پی ایم اے بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا وجود نہیں ہےصرف کوئٹہ کی منتخب آئینی کابینہ معاملات انجام دے رہی ہےتمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور متعلقہ حکام سے مشاورت، خط و کتابت، اجلاس یا نمائندگی پی ایم اےکوئٹہ ہی کرنے کامجاز ہے۔
کوئٹہ سے مزید