• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم لائبریری میں ترقیاتی اور تزئین کے اقدامات مکمل

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے طلبہ کی سہولت اور تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اور قابلِ تحسین اقدام کرتے ہوئے قائداعظم لائبریری کی بہتری اور اپ گریڈیشن کے احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا ہے تفصیلی جائزے کے بعد ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر لائبریری میں مختلف ترقیاتی اور تزئین و آرائش کے اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جن میں نئی ٹائلز کی تنصیب، دیواروں کی رنگ و روغن، سی ایس ایس ہالز کی اپ گریڈیشن اور مجموعی طور پر تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانا شامل ہے علاوہ ازیں خواتین طالبات کے لیے خصوصی سہولیات اور بہتر انتظامات بھی فراہم کیے گئے ہیں تاکہ وہ ایک محفوظ، پُرسکون اور سازگار ماحول میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں نئی سہولیات کی فراہمی کے بعد قائداعظم لائبریری جدید تعلیمی معیار کے مطابق ایک صاف ستھری اور پُرسکون علمی فضا فراہم کر رہی ہےجہاں طلبہ و طالبات پہلے سے بہتر ماحول میں مطالعہ اور امتحانات کی تیاری کر سکیں گےشہریوں اور طلبہ حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے تعلیم دوست پالیسیوں کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید