• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر ودیگرکااظہار تعزیت

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع،جنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہ، مرکزی نائب امیر حضرت مولانا قمر الدین ،سائیں مولانا فیض محمد،امیر کوئٹہ شیخ الحدیث مولانا عبد الرفیق ،جنرل سیکرٹری عین اللہ شمس، مولانا خورشید،مولانا محمد ایوب، مفتی احسان اللہ اورامیر معاویہ یونٹ کے جنرل سیکرٹری عبدالعزیز درانی نے مشترکہ بیان میں انجینئر حاجی ابراہیم زہری کے فرزند ایکسیئن یاسر عرفات کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
کوئٹہ سے مزید