• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ونٹر زون کے اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کاآغاز

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ونٹر زون کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات کاآغاز18 جولائی سے ہوگیا ، اسکول 2 اگست تک بند رہیں گےموسم گرما کی تعطیلات کے اختتام پر صوبے کے سمر اور ونٹر زون کے تمام سرکاری اور نجی اسکول پیر 3اگست کو دوبارہ کھول دیے جائیں گے اور معمول کے مطابق تدریسی سرگرمیاں بحال ہوں گی محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق تعطیلات کا مقصد شدید موسمی حالات کے دوران طلبہ اور اساتذہ کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں بہتر ماحول میں جاری رکھی جا سکیں۔
کوئٹہ سے مزید