• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی بلا تفریق رنگ و نسل خدمت اولین ترجیح ہے، کلثوم نیاز

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کی ایم پی اے کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ بلا تفریق رنگ و نسل خدمت کو ترجیح دی ہے ٹی ٹی سی کالونی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ٹی سی کالونی جناح ٹاؤن کے صدر وسیع اللہ لانگو، حاجی عمر فاروق، محمد اقبال، نعمان قیوم اور حاجی عبدالقیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد نے رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ کی جانب سے ٹی ٹی سی کالونی میں ترقیاتی کام مکمل کرانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقے کے مکینوں کو درپیش مسائل میں نمایاں کمی آئے گی اور بنیادی سہولیات میں بہتری پیدا ہوگیانہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے خاتون ایم پی اے کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیںرہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید