کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آل بلوچستان ٹنل فارمنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فضل الرحمن دوتانی ، عبدالرحمن نورزئی ، محمد صدیق ترین ، محمد قسیم کاکڑ ، نقیب اللہ اور دیگر نےصوبائی حکومت سے اپیل کی ہےکہ افغانستان سے غیر قانونی طور پرکھیرا اور اسکی آڑ میں مختلف اشیاکی اسمگلنگ کی روک تھام کی جائے یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بارڈر پر تجارت کم و بیش ایک سال سے مکمل طور پر بند ہے پاکستان سے اگر آم ، مالٹا ، لیموں اور سبزیاں افغانستان لے جائیجائیں تو وہاں کی حکومت ان کو ضائع اور کھلا عام اعلان کرتی ہے کہ پاکستان سے تجارت ممنوع ہےاسی طرح پاکستان کی حکومت کی طرف سے بارڈر کو سیل کرکے ہر قسم کی تجارت پر پابندی ہے مگر بدقسمتی سے کچھ عناصر کھیرے کی آڑ میں مختلف قیمتی اشیاء پاکستان سمگل کررہے ہیں کھیرے کی قیمت بہت زیادہ گرنے کی وجہ سے یہاں کے تمام زمیندار جو ٹنل فارمنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں ان کا معاشی قتل ہورہا ہے۔