کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مستونگ کے رہائشی یٰسین شاہوانی نےگزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ میری مستونگ کھڈکوچہ میں زرعی زمین اور باغات پرچچا کے بیٹوں نے قبضہ کررکھا ہے اور مجھے سنگین نوعیت کی دھمکیاں دے رہے ہیں اگر مجھے کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ان پر عائد ہوگی میری زمینیں واگزار کرائی جائیں اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ 60 ایکڑ زرعی ارضی پر باغات ہیں زمینوں کی ملکیت کے تمام تر ثبوت میرے پاس موجود ہونے کے باوجود میری جائیداد پر قبضہ کررکھا ہےاس کانوٹس لیاجائے۔