• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے سوسائٹی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج، جائنٹ روڈ بند

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی جوائنٹ روڈ کے مکینوں نے علاقے میں جاری بدترین اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے جوائنٹ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیااحتجاجی مظاہرے کی قیادت عطا محمد کاکڑ، حاجی تنویر آفریدی اور دیگر علاقہ مکینوں نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور بجلی کی طویل بندش کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی کے موسم میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہےبجلی کی مسلسل بندش کے باعث گھریلو امور، کاروباری سرگرمیاں اور طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ بزرگوں، خواتین اور بچوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہےانہوں نے مطالبہ کیا کہ ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی اور ملحقہ علاقوں میں فوری طور پر لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید