کوئٹہ(خ ن) بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 300 کلوگرام خراب، بدبودار اور مضرِ صحت چکن گوشت کی مارکیٹ میں سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی ترجمان بی ایف اے کے مطابق خفیہ اطلاع پر ڈائریکٹر آپریشنز کی ہدایت پر کچلاک بائی پاس پر رات گئے کامیاب کارروائی کی گئیجہاں مسافر بس نمبر BSC-217 سے 300 کلوگرام خراب اور مضرِ صحت چکن گوشت برآمد ہوا جسے قبضے میں لے کر موقع پر تلف کر دیا گیا جبکہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی علاوہ ازیں سریاب، کلی جیو، کشمیر آباد، ہزارہ ٹاؤن، قمبرانی روڈ اور شاہ جی چوک میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سیوریج کے پانی سے اگائی گئی ہری پیاز، دھنیا، پودینہ اور جامنی مولی کی فصلیں تلف کر دیںڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ عوامی صحت کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گیکوئٹہ سمیت صوبہبھر میں خوراک کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کے تمام مراحل کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے۔