کوئٹہ( خ ن) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے سندھ اور بلوچستان کے درمیان آبی امور اور نصیرآباد ڈویژن کی نہروں میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے سکھر میں موجود بلوچستان اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کے رکن حاجی محمد خان لہڑی سے ٹیلی فونک رابطہ کیانصیرآباد ڈویژن میں پانی کی دستیابی، بلوچستان کے آبی حصے اور سندھ کے ساتھ جاری مشاورتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا حاجی محمد خان لہڑی نے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو آگاہ کیا کہ بلوچستان اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے سکھر میں سندھ کے محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں بلوچستان کے تحفظات، خصوصاً صوبے کے مقررہ آبی حصے میں کمی کے مسئلے کو بھرپور انداز میں اٹھایا ہے۔