کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے پروفیشنل ٹیکس کی وصولی کے نظام میں اہم اصلاحات متعارف کراتے ہوئے ٹیکس دہندگان کو آگاہ کیا ہے کہبلوچستان پیشہ، تجارت، کاروبار اور ملازمت ٹیکس ایکٹ 2026کے نفاذ کے بعد پروفیشنل ٹیکس کی وصولی کا اختیار بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو منتقل کر دیا گیا ہے بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے مطابق ماضی میں یہ ٹیکس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور لوکل گورنمنٹ کے متعلقہ قوانین کے تحت سالانہ بنیادوں پر وصول کیا جاتا تھا تاہم نئے قانون کے تحت اب پروفیشنل ٹیکس بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے مقررہ اکاؤنٹ میں جمع کروایا جائے گا۔