کوئٹہ( خ ن) صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ مین فزیک چیمپئن شپ میں مسٹر ایشیاءکا اعزاز اپنے نام کرنے والے ممتاز باڈی بلڈر عبدالرزاق خلجی کو خراجِ تحسین پیش کیا صوبائی مشیر نے عبدالرزاق خلجی کو ان کی بین الاقوامی کامیابی کے اعتراف میں میڈل پہنایا اور سرٹیفکیٹ آف اپریسی ایشن بھی پیش کیا سیکرٹری اسپورٹس درا بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل یاسر خان بازئی بھی موجود تھے۔