کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)مشرقی بائی پاس ڈبل روڈ پر واٹر ٹینکر کی زد میں آ کر ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق نصیب اللہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار واٹر ٹینکر نے اسے کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔پولیس نے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔