راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں شہری 3گاڑیوں، رکشہ و 13موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں نہ رک سکیں،موبائل فونز،نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 3گاڑیوں ایک رکشے 8موٹر سائیکلوں، طلائی زیورات، موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہو گئے، تھانہ دھمیال ،تھانہ چکری ، تھانہ نیوٹاؤن ، ،تھانہ صادق آباد اورتھانہ کینٹ میں موبائل فونز ،نقدی و قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں،النورکالونی ،مدینہ کالونی، چمن آباد ،ٹھلیاں انٹرچینج کے قریب اور کٹاریاں لاکھوں روپے چوری کرلئے گئے۔ ادھر وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چور ی کی7وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ5موٹر سائیکل چوری، 2موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔