• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے سے سیکٹر ای بارہ کو ڈویلپ کرنے کا مطالبہ

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سیکٹر ای بارہ اسلام آ باد کے الاٹیوں کی ایسو سی ایشن کے صدر عتیق شیخ نے 37سال گزرنے کے با وجود سیکٹرکی ڈویلپمنٹ مکمل نہ کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیئر مین سی ڈی اے سہیل اشرف اور وزیرداخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکٹر میں ڈویلپمنٹ کا عمل بلا تاخیر مکمل کیا جا ئے اور ای بارہ فور میں زمین کا قبضہ بھی لیا جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک سیکٹر مین پانی ،بجلی اور گیس کی بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں جس سے الاٹیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید