اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں مختلف کیٹیگریز میں 274 خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں، امیدوار 2اگست تک نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں، بھرتی اقلیتوں اور خصوصی افراد کے کوٹے پر کی جائے گی جبکہ بلوچستان کے لئے آسامیاں اوپن میرٹ کی بنیاد پر پُر ہوں گی، آسامیوں میں مختلف گریڈز شامل ہیں آسامیوں کی تقسیم میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سابق فاٹا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، اقلیتوں اور خصوصی افراد کے کوٹے شامل ہیں۔