• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب آباد میں چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی طبیعت ناساز ہو گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) غریب آباد میں چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی طبیعت خراب ہو گئی، جنہیں ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی،ریسکیو ترجمان کاکہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق، چائے کی تیاری یا موجودگی کے دوران اس میں ممکنہ طور پر چھپکلی گر گئی تھی، جسے پینے کے باعث گھر کے افراد متاثر ہوئے۔ متاثرین میں ایک خاتون، دو کمسن بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام متاثرہ افراد کا موقع پر ہی تفصیلی طبی معائنہ کیا اور انہیں ضروری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
اسلام آباد سے مزید