• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمہ قتل میں عمر قید کی سزا پانے والا ملزم بری

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس تنویر احمد شیخ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں سبزی منڈی اسلام آباد کے آڑھتی مقبول مسیح کے قتل میں عمر قید پانے والے ملزم کو بری کردیا۔مقتول کو گھر کے باہر سڑک پر نامعلوم ملزمان نے قتل کردیا تھا جس پر اس کے بیٹے ابراش مسیح نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا اور بعدازاں اس نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کے قریبی رشتہ دار وقاص ریاض مسیح نے اسکے والد کو قتل کروایا کیونکہ وہ اس کے ساتھ کاروباری رقابت رکھتا تھا ۔
اسلام آباد سے مزید