گوجر خان (نمائندہ جنگ) تھانہ مندرہ کے علاقے تھرجیال خورد میں 30 سالہ جوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی،بتایا گیا ہے کہ ذاکر حسین ولد محمد مرسلین نے گھریلو ناچاقی کے باعث گھر میں پنکھے سے پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ مندرہ نے موقع پر پہنچ کر نعش کو رورل ہیلتھ سنٹر کیا اور قانون کے مطابق کاروائی مکمل کر لی۔