• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: وزیرِ تعلیم کے استعفے کے بعد دہلی میں جنتر منتر پر جشن

---ویڈیو گریب
---ویڈیو گریب

بھارتی دارالحکومت دہلی میں وزیرِ تعلیم کے استعفے کے بعد جنتر منتر پر جشن کا سماں ہے۔

 بھارتی جین زی کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج کامیاب ہو گیا، بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمندر پردھان نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعظم نریندر مودی کو بھجوا دیا جسے وزیرِ اعظم نے منظور بھی کر لیا۔

بھارتی وزیرِ تعلیم کے استعفیٰ دینے اور مودی کی جانب سے اسے منظور کرنے کی بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے۔

ترجمان کاکروچ جنتا پارٹی نے کہا ہے کہ ہمارے تمام مطالبات باضابطہ تحریری طور پر تسلیم کر لیے گئے ہیں، ہم گھر چلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے معاملے پر کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے تقریباً 2 ماہ قبل بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جنتر منتر کے مقام پر احتجاج شروع کیا گیا تھا، جس میں شعبۂ تعلیم کے حوالے سے معروف بھارتی شخصیت سونم وانگچک نے 26 روز تک بھوک ہڑتال بھی کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید