• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا خیبر شکن میزائل مزید خطرناک، امریکی دفاعی نظام کیلئے نیا چیلنج

کراچی (نیوز ڈیسک)ایران کا خیبر شکن میزائل مزید خطرناک، امریکی دفاعی نظام کیلئے نیا چیلنج بن گیا،کم لاگت، زیادہ درستگی اور طویل مار کرنیوالا میزائل، تہران نے امریکی اڈوں پر پیچیدہ حملوں میں استعمال بڑھا دیا۔مختلف رفتار اور پرواز کے راستوں سے دفاعی نظام کو دھوکا دینے کی صلاحیت،امریکہ نے بڑھتا ہوا خطرہ قراردے دیا امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کاخیبر شکن بیلسٹک میزائل کم لاگت، زیادہ درستگی اور مہلک صلاحیت کے باعث تہران کے میزائل ذخیرے کا سب سے مؤثر ہتھیار بنتا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس میزائل کی مار 1,450 کلومیٹر سے زائد ہے اور حالیہ ہفتوں میں ایران نے اسے امریکی فوجی اڈوں پر نسبتاً پیچیدہ حملوں میں استعمال کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ایران خیبر شکن میزائل کو مختلف پروازی راستوں، رفتاروں اور دورانِ پرواز مخصوص چالوں کے ساتھ داغ رہا ہے تاکہ امریکی فضائی دفاعی نظام کو الجھا کر حملوں کی کامیابی کے امکانات بڑھائے جا سکیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ میزائل نسبتاً سستا، متحرک اور انتہائی درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کے باعث یہ ایران کی جنگی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے اور امریکی فوج کے لیے ایک بڑھتا ہوا دفاعی چیلنج بن چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید