لاہور،چوہنگ (کرائم رپورٹر،نامہ نگار ) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور کاروں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ سندر کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار دی گئی نوجوان زخمی سندر پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت سرفراز ولد افضل احمد، رہائشی 192 EME سوسائٹی، کنال روڈ لاہور کے نام سے ہوئی ہے۔ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے انہیں روک کر موبائل فون چھیننے کی کوشش کی مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر د دی ٹاؤن شپ میں اسفند علی سے 3 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں نیاز احمد سے 2 لاکھ 72 ہزار روپے اور موبائل فون، گجر پورہ میں حماد خان سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، لاری اڈا میں راشد محمود سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس بی میں فضل حسین سے 2 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔مانگا منڈی میں شفیق احمد سے گاڑیاں چیک کرنے کے بہانے 95 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ اسلام پورہ میں ساجد علی سے موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔ شادمان میں وقاص احمد، مسلم ٹاؤن میں عمران شہزاد، گلبرگ میں آصف محمود اور اقبال ٹاؤن میں ندیم اختر کی کاریں چوری کر لی گئیں جبکہ سبزہ زار میں طارق حسین، گلشن راوی میں کامران علی، نشتر کالونی میں بلال احمد اور ہربنس پورہ میں عارف خان کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں