• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور لوڈنگ گاڑیوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے،صہیب احمد بھرتھ

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے لاہور رنگ روڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور رنگ روڈ پر اوور لوڈنگ سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس پی رنگ روڈ پولیس اعجاز رشید اور ڈائریکٹر آپریشنز شاید محبوب نے صوبائی وزیر کو رنگ روڈ کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے برننس پورہ، محفوظ پورہ، گریژن، عسکری ٹین اور کماہاں کے پوائنٹس پر رنگ روڈ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شجرکاری، لائٹ پولز اور دیگر انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ملک صہیب احمد بھرتھ نے رنگ روڈ پر اوور لوڈنگ کی خود چیکنگ کی اور ہدایت کی کہ اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بڑی گاڑیوں اور ٹریلرز کو مناسب انداز سے کور کیا جائے جبکہ لوڈر گاڑیوں کے لوڈنگ ایریا میں کسی شخص کو بیٹھنے کی اجازت نہ دی جائے۔صوبائی وزیر نے رنگ روڈ کو پیدل کراس کرنے والے پلوں کے لیے مناسب ریمپس بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
لاہور سے مزید