• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین میں موجود عقیدہ ختم نبوت، اسلامی دفعات پر سمجھوتہ نہیں ،علماءکرام

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چوبرجی کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس پی اینڈ ٹی کالونی لاہور میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمدامجدخان، مجلس کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی،داکٹر عبدالواحد قریشی، مولانا محمداشرف گجر، مولانا عبدالنعیم، مولانا حبیب الرحمن ضیاء، مولانا عزیز الرحمن، مولانا محمدزبیر، مولانا عبدالعزیز ، مولاناحمزہ ذکی بھائی ابراہیم سلیم خان،، مولانا محمدبلال، مولانا محمدسمیع اللہ، حافظ فرحان فخر، حا فظ حسین احمد مدنی، قاری احتشام فریدسمیت عوم نے شرکت کی،مولانا محمدامجد خان نے کہا کہ آئین میں موجود عقیدہ ختم نبوت اور اسلامی دفعات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئین پاکستان کی حفاظت کرتے رہینگے۔ پاکستان کے آئین میں موجود ختم نبوت کی شقیں اوردیگر اسلامی قوانین امت مسلمہ اور ملکی سلامتی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں،عقیدہ ختم نبوت پر پہرہ جاری رہے گا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ ہم عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے سب کچھ قربان کرنا اپنی سعادت سمجھتے ہیں عقیدہ ختم نبوت اسلام کا کلیدی اور اہم ترین عقیدہ ہے۔
لاہور سے مزید