لاہور( نیوز رپورٹر) ہوم نیٹ پاکستان نے پنجاب میں بروقت مقامی حکومتوں کے انتخابات اور آئینی مقامی طرز حکمرانی کو مضبوط بنانے کے موضوع پر ایک کثیر الفریقی مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی، حکومتی اداروں کے نمائندگان، قانونی و انتظامی ماہرین، سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں، میڈیا نمائندگان اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس کے افتتاحی خطاب م یںمحترمہ ام لیلیٰ اظہر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہوم نیٹ پاکستان نے کہا کہ بلدیاتی حکومتیں جمہوریت کی بنیاد اور عوامی مسائل کے حل کا سب سے مؤثر ذریعہ ہیں ،سیمینار میں ایم پی اے فاطمہ بیگم، توقیر صادق، ذاہد اسلام، نبیلہ شاہین، عاصم شہزاد، عرفان مفتی نے بھی خطاب کیا