• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمدرد دواخانہ کا ماہانہ میڈیکل کیمپ اور ممبرز کے فری چیک اپ کے ساتھ ادویات میں 30فیصدرعایت کا اعلان

لاہور (نیوزرپورٹر)لاہور پریس کلب اور ہمدرددواخانہ پاکستان کے مابین پریس کلب میں ماہانہ بنیادوں پر میڈیکل کیمپ لگانے اورہمدرد دواخانہ پروزٹ کرنے والے ممبران اور ان کی فیملیز کافری میڈیکل چیک اپ اورادویات میں 30فیصد رعایت کا معاہدہ طے پاگیاہے۔ ہمدرد دواخانہ پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا اس موقع پر ہمدرددواخانہ پاکستان کے سیکرٹری شوریٰ لاہور سید علی بخاری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ممبرگورننگ باڈی ڈاکٹر شجاعت حامد، سینئر صحافی علامہ صدیق اظہر، سا بق لاہور صدرپریس کلب معین اظہر ،مخدوم بلال، دین محمد درد، پرویز الطاف، قمرالزمان بھٹی، امتیاز شاد، عمران شیخ، عمر شریف ، وسیم نیاز، شیر افضل بٹ، یاسین مغل ، امداد قریشی ، صبار اعوان ، عثمان غنی ، سلمان چوہدری، خالد امین سمیت ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی
لاہور سے مزید