• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ 115 ارب روپے آمدنی والی ریلوے کا مزدور بنیادی سہولتوں سے محروم ،چوہدری محمودالاحد

لاہور(نیوزرپورٹر ) پاکستان ریلوے پریم یونین ورکشاپس اسٹیبلشمنٹ کے مرکزی صدر چوہدری محمودالاحد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے سالانہ 115 ارب روپے آمدن حاصل کر رہی ہے، مگر افسوس کے ساتھ ریلوے مزدور آج بھی اپنی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔چوہدری محمودالاحد نے مطالبہ کیا کہ ریلوے ملازمین کی تنخواہیں بروقت ادا کی جائیں، ٹی اے اور دیگر الاؤنسز کو مستقل کیا جائے، اوور ٹائم اور ترقیوں کا نظام فوری بحال کیا جائے، ورکشاپس کو ضروری مٹیریل فراہم کیا جائے اور مزدوروں کے تمام جائز حقوق بلا تاخیر ادا کیے جائیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ عثمان فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس گلے سڑے نظام کو بدلنے کے لیے ہمیں جدوجہد تیز کرنا ہوگی۔
لاہور سے مزید