عراقی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ حکومت کا واضح مؤقف ہے کہ تمام دشمن اقدامات ناقابل قبول ہیں۔
عراق میں امریکی و سعودی حملوں کے بعد عراقی قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں عراقی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف بھی شریک ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اجلاس میں امریکی و سعودی حملوں کی مذمت کی گئی اور علاقائی کشیدگی میں کمی پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر عراقی سلامتی کونسل نے کہا کہ عراقی حکومت کا واضح مؤقف ہے کہ تمام دشمن اقدامات ناقابل قبول ہیں۔
عراقی سلامتی کونسل نے مزید کہا کہ دشمن اقدامات سے نمٹنا اور اس کا مقابلہ کرنا صرف عراقی حکومت کی ذمہ داری ہے، اختلافات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع اختیار کرنے چاہئیں۔
عراقی سلامتی کونسل نے کہا کہ عراق کو علاقائی تنازعات سے دور رہنا چاہیے۔