قطر کا ایک مائع قدرتی گیس (ایل این جی) بردار بحری جہاز آبنائے ہرمز عبور کر گیا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) سے وابستہ خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق ایران کی اجازت سے قطری ایل این جی بردار جہاز بغیر کسی رکاوٹ کے آبنائے ہرمز سے گزر گیا، جو گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران ایل این جی کی پہلی کھیپ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ جہاز نے اپنے سفر کے دوران ٹریکنگ ڈیٹا مسلسل نشر کیا اور ایران کی جانب سے مختص کردہ بحری راستہ استعمال کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہاز بغیر کسی رکاوٹ یا ناخوش گوار واقعے کے آبنائے ہرمز عبور کرنے کے بعد اب بین الاقوامی پانیوں کی جانب رواں دواں ہے۔