• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی جارحانہ کارروائیوں کے سبب آبنائے ہرمز سے بحری آمد و رفت تاحال ممکن نہیں: ایرانی اتھارٹی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایرانی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کی جانب سے خطے میں مسلسل جارحانہ اقدامات کے سبب اس وقت آبنائے ہرمز سے جہاز رانی ممکن نہیں۔

آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کی نگرانی اور انتظام کی ذمے دار ایرانی اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا ہے۔

ایرانی اتھارٹی نے بیان میں کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کے بحال ہونے کے بعد بحری جہازوں کی آمد و رفت سے متعلق تمام درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایرانی اتھارٹی نے کہا ہے کہ خطے میں حالات معمول پر آنے کے بعد جہاز رانی کے اجازت نامے مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید