• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا جنوبی کوریا کیساتھ فوجی مشقیں طے شدہ وقت سے 1 ہفتہ قبل ختم کرنے کا فیصلہ

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں طے شدہ وقت سے 1 ہفتہ قبل ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے پینٹاگون کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔

پینٹاگون کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ مشقیں طے شدہ وقت سے ایک ہفتہ قبل مکمل ہوں گی۔

امریکی محکمۂ جنگ کا کہنا ہے کہ مشقوں کے دورانیے میں تبدیلی کے باوجود فوجی تیاری اور تربیتی اہداف برقرار رہیں گے۔

دوسری جانب جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنوبی کوریا نے بتایا ہے کہ مشترکہ فوجی مشقیں 17 سے 21 اگست تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے مشترکہ فوجی مشقیں 17 سے 27 اگست تک شیڈول تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید