• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21عالمی کرکٹ کپتانوں کا عمران کے علاج کیلئے وزیراعظم کو دوبارہ خط

کراچی(عبدالماجد بھٹی)دنیا کے21 عالمی شہرت یافتہ کرکٹ کپتانوں نے پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو ایک اور خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے سابق کپتان اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی علاج کیلئے اپنی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ پیش رفت سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق نہیں ہے۔ اس خط پر دستخط کرنے والے 21 افراد میں مائیکل ایتھرٹن، ایلکس بلیک ویل، ایلن بارڈر، مائیکل بریرلی، گریگ چیپل، ای ین چیپل، بیلنڈا کلارک، ایلسٹر کک، مائیک گیٹنگ، سنیل گاوسکر، لی جرمین، ایڈم گلکرسٹ، ڈیوڈ گاور، کم ہیوز، ناصر حسین، کلائیو لائیڈ، کپل دیو، ارجنا راناٹنگا، اینڈریو اسٹراس، دلیپ وینگسارکرکر، اسٹیو وا، جان رائٹ شامل ہیں۔خط میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کیا جائے تاکہ ایک طبی بورڈ ان کا معائنہ کر سکے، اس بورڈ میں انکے ذاتی معالجین اور ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان کو بھی شامل کیا جانا تھا۔ عدالت نے خاندان کے ساتھ ہفتہ وار ملاقاتوں کا سلسلہ بھی بحال کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید