• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ سے منظوری کے بعد جامعات کی پہلی کمرشل پالیسی لائینگے، رانا سکندر حیات

لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے کہا ہے کہ کیبنٹ سے منظوری کے بعد جامعات کی پہلی کمرشل پالیسی لائیں گے اور جامعات کی مالی مشکلات کے ازالے کے لئے امسال فنڈنگ بھی بڑھائیں گے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی سکول آف کیمسٹری میں سیور فوڈز کے تعاون سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاح تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اپنے خطاب میں رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کا مالی استحکام گزشتہ 2 سال میں بہتر ہوا ہے اوریونیورسٹی کی زرعی زمین 20 ہزار سے بڑھ کر 3، 3 لاکھ پر گئی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے ریوینیومیں 1200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد علی کی کاوشوں سے پنجاب یونیورسٹی نے اپنے خسارے پر بڑی حد تک قابو پایا ہے۔
لاہور سے مزید